14 فروری، 2024، 9:58 AM

فرانس کی تجویز مسترد، غزہ پر جارحیت بند ہونے تک اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ

فرانس کی تجویز مسترد، غزہ پر جارحیت بند ہونے تک اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ

لبنانی تنظیم کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے سے پہلے اسرائیل پر حملے روکنے کے حوالے سے کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے کے فرانسیسی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم کے اعلی رہنما حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے سے پہلے لبنان سے اسرائیل پر حملے روکنے پر غور نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اسرائیل کو درپیش بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس حالت میں نہیں ہے کہ دوسروں پر اپنی مرضی کا فیصلہ مسلط کرے۔

یاد رہے کہ فرانس نے اسرائیل کو شمالی سرحدوں پر درپیش خطرات اور حزب اللہ کے حملوں سے بچانے کے لئے سفارتی کوششیں شروع کی ہیں۔

حزب اللہ نے گذشتہ رات صہیونی فوجی تنصیبات پر فلق میزائل سے حملہ کیا ہے۔ 

News ID 1921892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha